سورۃ آل عمران آیت ۱۲۵ سے شروع
آیت نمبر ۱۲۵
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَنْ يَكْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُنْزَلِينَ ١٢٥
کیوں نہیں (ہاں) اگر تم استقامت دکھاؤ، ہر برائی سے بچو، اور وہ تمہیں فوراً دے اپنی مہربانی سے مدد پانچ محبت کرنے والے سرداروں میں سے جو نمایاں خصوصیات کے حامل ہیں۔
Aayat Number 125
Kyun nahin (haan), agar tum istiqamat dikhao, har burai se bacho, aur woh tumhein foran de apni mehrbani se madad paanch muhabbat karne wale sardaron mein se jo numayan khususiyaat ke haamil hain.
آیت نمبر ۱۲۶
وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ ۗ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ١٢٦
اللہ نے یہ اس لیے کیا تاکہ تم پر واضح ہو جائے، تمہیں خوشخبری اور آگاہی ہو جائے، اور تمہارے دلوں کو اطمینان ہو جائے۔ اس کے ذریعے مدد کرنے والا صرف اللہ ہی ہے، کیونکہ وہ غالب اور حکیم ہے۔ ایسی لگام جو تمہیں ادھر ادھر نہ ہونے دے۔
Aayat Number 126
Allah ne yeh is liye kiya taake tum par wazeh ho jaye, tumhein khushkhabri aur agaahi ho jaye, aur tumhare dilon ko itminan ho jaye. Is ke zariye madad karne wala sirf Allah hi hai, kyunke woh Ghalib aur Hakeem hai. Aisi lagaam jo tumhein idhar udhar na hone de.
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ ١٢٧
آیت نمبر ۱۲۷
کفر کرنے والے گروہ گروہ (طرفا) ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں اور ذلیل وخوار ہوجاتے (یکبتھم) اور انکی صلاحیتیں ان سے چھن جاتی ہیں۔
Aayat Number 127
Kufr karne wale giroh giroh (tarafan) ho kar tukray tukray ho jate hain aur zaleel-o-khwar ho jate (yukabbituhum), aur unki salahiyatein un se chhin jati hain.
لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ ١٢٨
آیت نمبر ۱۲۸
اور پھر اسکے نتیجہ میں انکے لئے کچھ نہیں ہوتا۔ تو پھر کیا انھیں معاف کرے گا یا انھیں سخت سزا دیگا۔ بلاشبہ وہ تو ظالم میں سے ہیں۔
Aayat Number 128
Aur phir is ke nateeje mein un ke liye kuch nahin hota. To phir kya unhein maaf karega ya unhein sakht saza dega. Bila shuba woh to zalimon mein se hain.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ١٢٩
آیت نمبر ۱۲۹
جو کچھ آسمانوں /بلندیوں اور زمین / پستیوں میں ہے سب اللہ ہی کی حفاظت میں ہے وہ انھیں اپنی مشعیت کے تقاضے میں معاف کرے یا اپنی مشعیت کے تقاضے میں عذاب دے۔ اللہ ہی حفاظت کرنے والا ہے اور کوشش کے نتیجہ میں دینے والا۔
Aayat Number 129
Jo kuch aasmanon / bulandiyon aur zameen / pastiyon mein hai sab Allah hi ki hifazat mein hai. Woh unhein apni mashiyyat ke taqaze mein maaf kare ya apni mashiyyat ke taqaze mein azaab de. Allah hi hifazat karne wala hai aur koshish ke nateeje mein dene wala.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ١٣٠
آیت نمبر ۱۳۰
) اے لوگوں جو ایمان لائے ہو سود کو ذریعہ آمدنی نہ بناؤ کیونکہ سود وہ کمائ / آمدنی ہے جو بلا محنت کئے ہوے زر میں اضافہ در اضافہ ہے۔ اللہ کی ہدایت کے تابع رہو تاکہ محفوظ رہو اور فلاح پاؤ / کامیاب ہو
Aayat Number 130
Ae logon jo imaan laaye ho, sood ko zariya-e-aamdani na banao kyunke sood woh kamai / aamdani hai jo bila mehnat kiye hue zar mein izafa dar izafa hai. Allah ki hidayat ke taabe raho taake mehfooz raho aur falaah pao / kaamyab ho.
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ١٣١
آیت نمبر ۱۳۱
اور بچو اس آگ سے جو تیار کی گئی ہے ہدایت اللہ سے انکار کرنے والوں کے لیے۔
Aayat Number 131
Aur bacho us aag se jo tayyar ki gayi hai Allah ki hidayat se inkaar karne walon ke liye.
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ١٣٢
آیت نمبر ۱۳۲
اسلئے اللہ کی اطاعت کرو اور القرآن کی تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
Aayat Number 132
Is liye Allah ki ita’at karo aur Al-Quran ki, taake tum par rahm kiya jaye.
وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ١٣٣
آیت نمبر ۱۳۳
اور جلدی کرو اپنے رب کی اس خوشگواری ،سرسبزی وشادابی کی طرف آنے کی جو اسلئے ان کے لئے تیار کر رکھی ہے جو اللہ کی حفاظت میں آنا چاہتے ہیں۔
Aayat Number 133
Aur jaldi karo apne Rab ki us khushgawari, sarsabzi-o-shadabi ki taraf aane ki jo is liye un ke liye tayyar kar rakhi hai jo Allah ki hifazat mein aana chahte hain.
وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ١٣٤
آیت نمبر ۱۳۴
جو افراد اللہ کے دئے رزق کو ضرورت مندوں کے لئے کھلا رکھتے ہیں خوشی میں اور غم / تکلیف میں اور بے لگام ذھانت اور قوت کو لگام دیتے ہیں اور افراد کو ارتقاء پذیر کرتے ہیں اور اس طرح معاشرہ کی برائیوں کو ختم کرتے ہیں / مٹا دیتے ہیں (العافین) اللہ حسن کارانہ اعمال کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
Aayat Number 134
Jo afraad Allah ke diye rizq ko zaroorat mandon ke liye khula rakhte hain khushi mein aur gham / takleef mein, aur be-lagaam zahanat aur quwwat ko lagaam dete hain, aur afraad ko irtiqa-pazeer karte hain, aur is tarah muashray ki buraiyon ko khatam karte hain / mita dete hain (al-aafeen). Allah husn-karana aamaal karne walon ko pasand karta hai.
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ ١٣٥
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ ١٣٥
آیت نمبر ۱۳۵
وہ افراد جو حد سے بڑھ جانے والے اعمال کے مرتکب ہوں اور خود پر ظلم کریں انہیں چاہیے کہ یاد کریں اللہ کی ہدایت کو اور خود کو لوٹا دیں اور حفاظت چاہیں ان گناہوں سے کیونکہ صرف تعلیمات اللہ ہی غلطیاں / گناہ کرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ لہٰذا وہ اصرار نہیں کرتے / دوبارہ نہیں کرتے جو اعمال انہوں نے پہلے کیے کیونکہ وہ افراد جانتے ہیں کہ اللہ اپنی ہدایات پر عمل پیرا ہونے والوں کی بیشک حفاظت کرتا ہے، تو ایسے حد سے بڑھ جانے والے اعمال کے مرتکب نہیں ہوتے۔ اور خود پر ظلم نہیں کرتے بلکہ اپنی روش چھوڑ کر لوٹ جاتے ہیں اللہ کی طرف اس طرح وہ آجاتے ہیں اللہ کی تعلیمات / ہدایات کی طرف اس طرح وہ اللہ کی حفاظت میں آجاتے ہیں اور اپنی سابقہ غلطیوں / گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ ہوجاتے ہیں اور وہ اصرار نہیں کرتے / دوبارہ مرتکب نہیں ہوتے ان اعمال کے جو وہ پہلے کر چکے ہوتے ہیں۔
Aayat Number 135
Woh afraad jo hadd se barh jaane wale aamaal ke murtakib hon aur khud par zulm karein, unhein chahiye ke yaad karein Allah ki hidayat ko aur khud ko lauta dein aur hifazat chahein un gunahon se, kyunke sirf taleemaat-e-Allah hi ghaltiyan / gunah karne se mehfooz rakhti hain. Lehaza woh israar nahin karte / dobara nahin karte jo aamaal unhon ne pehle kiye, kyunke woh afraad jaante hain ke Allah apni hidayaat par amal-paira hone walon ki beshak hifazat karta hai, to aise hadd se barh jaane wale aamaal ke murtakib nahin hote. Aur khud par zulm nahin karte, balki apni rawish chhor kar laut jaate hain Allah ki taraf. Is tarah woh aa jaate hain Allah ki taleemaat / hidayaat ki taraf, is tarah woh Allah ki hifazat mein aa jaate hain aur apni saabiqa ghaltiyon / gunahon ke irtikaab se mehfooz ho jaate hain, aur woh israar nahin karte / dobara murtakib nahin hote un aamaal ke jo woh pehle kar chuke hote hain.
أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُم مَّغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ ١٣٦
آیت نمبر ۱۳۶
یہی وہ افراد ہیں جنکے اعمال ذریعہ بنتے ہیں تاکہ انکا رب انہیں اپنی حفاظت میں لے لے انکے اعمال کے بدلے میں تو جان لو کے ایسے افراد کو مستقل رہنے والی خوشحالی مل جاتی اور جس میں وہ ہمیشہ رہینگے اور انکے اعمال کے بدلہ میں نعمت، انعام کی شکل میں ملے گی۔
Aayat Number 136
Yehi woh afraad hain jin ke aamaal zariya bante hain taake un ka Rab unhein apni hifazat mein le le un ke aamaal ke badle mein. To jaan lo ke aise afraad ko mustaqil rehne wali khushhaali mil jaati hai aur jis mein woh hamesha rahenge, aur un ke aamaal ke badle mein ne’mat, inaam ki shakal mein milegi.
قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ١٣٧
آیت نمبر ۱۳۷
یقیناً تم سے پہلے گزرے ہوئے زمانہ میں چیزوں کے معاملات کو سمجھنے کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ سیر و سیاحت کرتے تھے کہ کس طرح کا انجام ہوا ہے جھٹلانے والوں کا۔
Aayat Number 137
Yaqeenan tum se pehle guzre hue zamane mein cheezon ke muaamlaat ko samajhne ka tareeqa-e-kaar yeh tha ke woh sair-o-siyaahat karte the ke kis tarah ka anjaam hua hai jhutlane walon ka.
هَٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ١٣٨
آیت نمبر ۱۳۸
یہ عام انسانوں کے لئے ایک بیان ہے مگر ہر برائی سے بچ کر زندگی گزارنے والوں کے لئے ہدایت ہے اور نصیحت ہے۔
Aayat Number 138
Yeh aam insanon ke liye ek bayan hai magar har burai se bach kar zindagi guzarne walon ke liye hidayat hai aur naseehat hai.
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ١٣٩
آیت نمبر ۱۳۹
تو تم میں نہ ہی علم و بصیرت سیرت وکردار صحت وتوانائ کی کمزوری ہوگئ اور نہ ہی تمہیں کوئی فکر وپریشانی ہوگی اگر تم اللہ کے فرمانبردار ہو ماننے والے ہو اسکی ہدایت کے۔
Aayat Number 139
To tum mein na hi ilm-o-baseerat, seerat-o-kirdar, sehat-o-tawanaai ki kamzori hogi aur na hi tumhein koi fikr-o-pareshani hogi agar tum Allah ke farmabardar ho, maanne wale ho us ki hidayat ke.
إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهُ ۚ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَتَّخِذَ مِنكُمْ شُهَدَاءَ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ ١٤٠
آیت نمبر ۱۴۰
اگر تم کسی نقصان یا تکلیف سے دوچار ہوتے ہو (قرح) تو اس کی وجہ تمہارا تعلق اس قوم کے ساتھ بڑھ گیا ہے جو اپنے نظریات کے تابع ہونے سے تکلیف اور نقصان اٹھا رہے ہیں (قرح)۔ ان کی مثل (مانند) تم بھی ہو گئے اور بروں کی صحبت اختیار کرنے کے سبب ہم بدل دیتے ہیں صحیح اعمال نہ کرنے والوں کو برے اعمال کرنے والے افراد سے، اور اس طرح اللہ ان لوگوں کو جان لیتا ہے کہ کون ماننے والوں (ایمان والوں) کا ساتھ پکڑا ہے (یتخذ) اور کون گواہی دینے والا (شہداء) ہے، اور اللہ نہیں پسند کرتا حد سے بڑھ جانے والوں کو۔
Aayat Number 140
Agar tum kisi nuqsan ya takleef se dochar hote ho (qarh), to is ki wajah tumhara taalluq us qaum ke saath barh gaya hai jo apne nazariyaat ke taabe hone se takleef aur nuqsan utha rahe hain (qarh). Un ki misl (maanind) tum bhi ho gaye aur buron ki sohbat ikhtiyar karne ke sabab hum badal dete hain sahih aamaal na karne walon ko bure aamaal karne wale afraad se, aur is tarah Allah un logon ko jaan leta hai ke kaun maanne walon (imaan walon) ka saath pakra hai (yattakhidh) aur kaun gawaahi dene wala (shuhadaa) hai, aur Allah nahin pasand karta hadd se barh jaane walon ko.
وَلِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَمْحَقَ الْكَافِرِينَ ١٤١
آیت نمبر ۱۴۱
اور اس طرح اللہ تمہارے عیوب سے تمہیں پاک کرتا ہے (یمحص) اور محکم و مستحکم کرتا ہے ماننے والوں اور انکار کرنے والوں کو برباد کر دیتا ہے (یمحق)۔
Aayat Number 141
Aur is tarah Allah tumhare uyub se tumhein paak karta hai (yumahhis) aur muhkam-o-mustahkam karta hai maanne walon ko, aur inkaar karne walon ko barbaad kar deta hai (yamhaq).
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَاهَدُوا مِنكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِرِينَ ١٤٢
آیت نمبر ۱۴۲
کیا تم نے سمجھ لیا ہے کہ تم خوشحالی سے ہمکنار ہوجاؤ گے۔ کیا اللہ نہیں جانتا کہ تم میں سے کون ہیں جو کوشش کرنے والوں ہیں اور کون ہیں جو استقامت کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہیں۔
Aayat Number 142
Kya tum ne samajh liya hai ke tum khushhaali se humkinaar ho jaoge. Kya Allah nahin jaanta ke tum mein se kaun hain jo koshish karne wale hain aur kaun hain jo istiqamat ke saath kharay hone wale hain.
وَلَقَدْ كُنتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِن قَبْلِ أَن تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ١٤٣
آیت نمبر ۱۴۳
تم تمنا کرتے تھے کہ مرنے سے قبل تم اس پیغامبر سے ملو گے (تلقوہ) یقیناً اب تم نے اسے اپنے سامنے دیکھ لیا بس اب تم انتظار کرو۔
Aayat Number 143
Tum tamanna karte the ke marne se qabl tum is paighambar se miloge (talqawhu). Yaqeenan ab tum ne use apne saamne dekh liya, bas ab tum intezar karo.
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ ١٤٤
آیت نمبر ۱۴۴
اور محمد نہیں ہیں مگر صرف ایک رسول / پیغامبر کے علاوہ اور اس سے پہلے بھی رسول / پیغامبر گزر چکے ہیں۔ اگر یہ بھی موت سے ہمکنار ہو جائیں / مر جائیں یا قتل کر دیے جائیں تو کیا تم پلٹ جاؤ اپنی کھلی سرشت پر جس پر تم پہلے تھے تو تم اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اللہ بہت جلد بدلہ دیتا ہے جو قدر کرنے والے ہیں۔
Aayat Number 144
Aur Muhammad nahin hain magar sirf ek Rasool / Paighambar ke alawa, aur is se pehle bhi Rasool / Paighambar guzar chuke hain. Agar yeh bhi maut se humkinaar ho jaayen / mar jaayen ya qatl kar diye jaayen, to kya tum palat jao apni khuli sirat par jis par tum pehle the? To tum Allah ka kuch nahin bigaar sakte. Allah bohat jald badla deta hai jo qadr karne wale hain.
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُّؤَجَّلًا ۗ وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا ۚ وَسَنَجْزِي الشَّاكِرِينَ ١٤٥
آیت نمبر ۱۴۵
کوئ فرد نہ خود مرتا ہے اور نہ مارا جاتا ہے مگر اللہ کے قانون کے تحت اور جو دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو ہم اسے اسمیں ہی سے دیتے ہیں اور جو فائدہ اٹھانا چاہتا ہے آخرت کی زندگی کا تو ہم اسمیں سے دیتے ہیں اور ہم شکر کرنے والوں کو (الشاکرین) / اطاعت اللہ میں سرشار افراد کو جلد بدلہ دیتے ہیں۔
Aayat Number 145
Koi fard na khud marta hai aur na maara jaata hai magar Allah ke qanoon ke taht. Aur jo duniya ki zindagi ka faida uthana chahta hai to hum use usi mein se dete hain, aur jo faida uthana chahta hai aakhirat ki zindagi ka to hum usi mein se dete hain. Aur hum shukar karne walon ko (ash-shaakireen) / ita’at-e-Allah mein sarshaar afraad ko jald badla dete hain.
وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ ١٤٦
آیت نمبر ۱۴۶
اور کتنے ہی نبی جنہوں نے جنگ کی اور جن کے ساتھ کئی ربانی (اللہ کے قوانین کے تابع رہتے ہوئے نشوونما کو ارتقاء پذیر کرنے والے) پس جو لاپرواہ نہیں ہوتا اللہ کی ہدایات سے تو اس میں نہ ہی کوئی کمزوری نمودار ہوتی ہے اور نہ ہی وہ بے چین ہوتا ہے / مضطرب ہوتا ہے اور اللہ کی تعلیمات پر استقامت سے عمل پیرا ہونے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
Aayat Number 146
Aur kitne hi Nabi jinhon ne jang ki aur jin ke saath kai Rabbani (Allah ke qawaneen ke taabe rehte hue nash-o-numa ko irtiqa-pazeer karne wale) pas jo la-parwah nahin hota Allah ki hidayaat se, to us mein na hi koi kamzori numayan hoti hai aur na hi woh be-chain hota hai / muztarib hota hai, aur Allah ki taleemaat par istiqamat se amal-paira hone walon ko Allah pasand karta hai.
وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ١٤٧
آیت نمبر ۱۴۷
اور وہ کچھ نہیں کہتے بجز یہ کہ اے ہماری نشوونما کرنے والے ہماری غلطیوں / خطاؤں (ذنوبنا) کو درگزر فرما (واغفرلنا) اور غیر ضروری و حد سے تجاوز کرنے (اسرافنا) اعمال کے ارتکاب سے ہمیں محفوظ رکھ اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کامیابی عطا فرما انکار کرنے والوں سے۔
Aayat Number 147
Aur woh kuch nahin kehte bajuz yeh ke ae hamare nash-o-numa karne wale, hamari ghaltiyon / khataon (zunubana) ko darguzar farma (waghfir lana), aur ghair zaroori-o-hadd se tajawuz karne (israafana) aamaal ke irtikaab se hamein mehfooz rakh, aur hamein saabit-qadam rakh, aur hamein kamyaabi ata farma inkaar karne walon se.
فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ١٤٨
آیت نمبر ۱۴۸
پس اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں سرفرازی و شادابیاں ان کے اعمال کے نتیجہ میں دیتا ہے اور اللہ حسن کارانہ انداز میں زندگی گزارنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
Aayat Number 148
Pas Allah unhein duniya aur aakhirat mein sarfaraazi-o-shaadaabiyan un ke aamaal ke nateeje mein deta hai, aur Allah husn-karana andaaz mein zindagi guzarne walon ko pasand karta hai.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ ١٤٩
آیت نمبر ۱۴۹
اے لوگوں جو تم ایمان تسلیم کرچکے، اگر کافرین / انکار کرنے والوں کا اتباع کرو گے / پیچھے چلو گے تو وہ تمہیں لوٹا دیں گے پچھلی حالت کی طرف (اعقابکم)، تم نقصان اٹھانے والوں میں ہو جاؤ گے۔
Aayat Number 149
Ae logon jo tum imaan tasleem kar chuke, agar kaafireen / inkaar karne walon ka itteba karo ge / peechhe chalo ge to woh tumhein lauta denge pichhli haalat ki taraf (a’qaabikum), tum nuqsan uthane walon mein ho jao ge.
بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ ١٥٠
آیت نمبر ۱۵۰
یقیناً اللہ ہی تمہارا آقا ہے اور وہ ہی ہے تمہارا بہترین مددگار۔
Aayat Number 150
Yaqeenan Allah hi tumhara aaqa hai aur wohi hai tumhara behtareen madadgaar.
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا أَشْرَكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا ۖ وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ وَبِئْسَ مَثْوَى الظَّالِمِينَ ١٥١
آیت نمبر ۱۵۱
جو لوگ کفر کرنے والے ہیں ہم ان کے دلوں میں جلد ہی خوف / رعب ڈال دیں گے کیونکہ وہ شرک کرتے تھے اور جس کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی، اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے اور کتنا برا ٹھکانہ ہے حد سے تجاوز کرنے والوں / ظلم کرنے والوں کا (الظالمین)۔
Aayat Number 151
Jo log kufr karne wale hain hum un ke dilon mein jald hi khauf / raub daal denge kyunke woh shirk karte the aur jis ki Allah ne koi sanad naazil nahin ki, aur un ka thikana aag hai aur kitna bura thikana hai hadd se tajawuz karne walon / zulm karne walon ka (az-zalimeen).
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُم بِإِذْنِهِ حَتَّىٰ إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَعَصَيْتُم مِّن بَعْدِ مَا أَرَاكُم مَّا تُحِبُّونَ ۚ مِنكُم مَّن يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنكُم مَّن يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۖ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ ۖ وَلَقَدْ عَفَا عَنكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ ١٥٢
آیت نمبر ۱۵۲
تم نے اللہ کےاس وعدہ کو سچ کر دکھایا جب تم اللہ کی کتاب میں دی گئی ہدایات کو محسوس شکل میں پابندی کر رہے تھے یہاں تک کہ تم بتدریج ہر معاملہ میں کمزوری دکھانے لگے یوں نافرمان ہوتے چلے گئے اس کے بعد کہ تم کو واضح سمجھا (اراکم) دیا گیا تھا کہ تمہیں کیا پسند کرنا ہے مگر تم میں سے کچھ دنیا کی زندگی کے خواہش مند ہیں اور کچھ آخرت کی زندگی کے خواہش مند ہیں۔ اچھی طرح یقین کرلو کہ ہم تمہاری ان حرکتوں پر ہلکی سی سرزنش کرکے چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تم لوٹ جاؤ (صرفکم) اس سے جس میں تم مبتلا (لیبتلیکم) تھے۔ کیونکہ اللہ ایمان لانے والوں پر فضل کرنے والا ہے۔
Aayat Number 152
Tum ne Allah ke is waade ko sach kar dikhaya jab tum Allah ki kitaab mein di gayi hidayaat ki mehsoos shakal mein pabandi kar rahe the, yahan tak ke tum tadreejan har maamle mein kamzori dikhane lage. Yoon naafarman hote chale gaye, is ke baad ke tum ko wazeh samjha (araakum) diya gaya tha ke tumhein kya pasand karna hai. Magar tum mein se kuch duniya ki zindagi ke khwahishmand hain aur kuch aakhirat ki zindagi ke khwahishmand hain. Achhi tarah yaqeen kar lo ke hum tumhari in harkaton par halki si sarzanish karke chhor dete hain taake tum laut jao (sarafakum) us se jis mein tum mubtala (liyabtaliyakum) the. Kyunke Allah imaan laane walon par fazl karne wala hai.
إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلْوُونَ عَلَىٰ أَحَدٍ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِي أُخْرَاكُمْ فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ ۗ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ١٥٣
آیت نمبر ۱۵۳
اللہ کی کتاب اور رسولﷺ تمہیں آخرت کی طرف بلاتے تھے۔ مگر تم میں سے کوئی ایک بھی ماننے کے لیے تیار نہ تھا (ولا تکون على أحد) بلکہ تم دور نکلے جا رہے تھے / سنی ان سنی کے نتیجہ میں عذاب میں داخل ہوئے جا رہے تھے جس کے نتیجہ میں عذاب میں داخل ہوئے جا رہے تھے (تصعدون) مکافاتِ عمل / ناپ تول کے پیمانے (کیل) نے تمہیں ڈھانپ لیا۔ تم نے (فأثابكم غماً بغم لكيلا) تمہیں جو تکلیف ملی ہے اس کی کوئی اور وجہ نہیں بجز اس کے کہ تم نصیحت نہ سننے والے تھے نہ ماننے والے، اور اللہ ہر عمل کی خبر رکھتا ہے جو تم کرتے ہو۔
Aayat Number 153
Allah ki kitaab aur Rasool ﷺ tumhein aakhirat ki taraf bulate the. Magar tum mein se koi ek bhi maanne ke liye tayyar na tha (wa la takun ala ahad). Balki tum door nikle ja rahe the / suni ansuni ke nateeje mein azaab mein daakhil hue ja rahe the, jis ke nateeje mein azaab mein daakhil hue ja rahe the (tus’idun). Mukaafaat-e-amal / naap-tol ke paimaane (kayl) ne tumhein dhaanp liya. Tum ne (fa-asaabakum ghamman bi-ghammin li-kayla) tumhein jo takleef mili hai us ki koi aur wajah nahin, bajuz is ke ke tum naseehat na sunne wale the na maanne wale, aur Allah har amal ki khabar rakhta hai jo tum karte ho.
ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّن بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَىٰ طَائِفَةً مِّنكُمْ ۖ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِن شَيْءٍ ۗ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ يُخْفُونَ فِي أَنفُسِهِم مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُلْ لَّوْ كُنتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ ۖ وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ١٥٤
آیت نمبر ۱۵۴
کہ اللہ ہی با اختیار ہے کلی طور پر / بلاشبہ ہر معاملہ کے لئے۔ جو وہ تم پر ظاہر نہیں کرنا چاہتے اسے وہ خود چھپاتے ہیں تم سے تو وہ یہ کہتے ہیں اگر ہمارے اختیار میں کچھ ذرا سا بھی ہوتا تو ہم یہاں ان کے ہاتھوں ذلیل و خوار نہ ہوتے۔ جب تک کہہ دو اگر تم اپنی کتابوں کو پیش نظر رکھتے تو تم پر واضح ہو جاتا کہ تم پر جنگ کرنا اس وقت تک لازم ہے جب تک تم ذہنی سکون نہ حاصل کرلو۔ اللہ جو کچھ تمہارے دلوں میں بھلائی یا برائی ہے اسے پرکھ کر / جانچ کر ان کمزوریوں کو دور کرکے مستحکم کرتا ہے اس سے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ علم رکھتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔
Aayat Number 154
Ke Allah hi ba-ikhtiyar hai kulli taur par / bila shuba har maamle ke liye. Jo woh tum par zaahir nahin karna chahte, use woh khud tum se chhupate hain, to woh yeh kehte hain: agar hamare ikhtiyar mein kuch zara sa bhi hota to hum yahan un ke haathon zaleel-o-khwaar na hote. Keh do, agar tum apni kitaabon ko pesh-e-nazar rakhte to tum par wazeh ho jaata ke tum par jang karna us waqt tak laazim hai jab tak tum zehni sukoon na haasil kar lo. Allah jo kuch tumhare dilon mein bhalai ya burai hai use parakh kar / jaanch kar in kamzoriyon ko door karke mustahkam karta hai, is se jo tumhare dilon mein hai, aur Allah ilm rakhta hai jo tumhare dilon mein hai.
إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ ١٥٥
آیت نمبر ۱۵۵
بلاشبہ تم لوگوں میں سے کچھ افراد جو لوٹ گئے / پلٹ گئے شیطان کے پھسلانے میں آکر، اگر انہوں نے حسن کارانہ عمل کے نتیجہ میں کچھ کمایا ہے تو اللہ انہیں جب وہ جمع کئے جائیں گے (روز جزا) تو اللہ ان کے ان اعمال کی وجہ سے معاف فرما دے گا، کیونکہ اللہ جہاں معاف کرنے والا ہے وہ اصولوں کے مطابق بھی کام کرنے والا ہے۔
Aayat Number 155
Bilashuba tum logon mein se kuch afraad jo laut gaye / palat gaye shaitaan ke phuslane mein aakar, agar unhon ne husn-karana amal ke nateeje mein kuch kamaya hai to Allah unhein jab woh jama kiye jaayenge (Roz-e-Jaza) to Allah un ke un aamaal ki wajah se maaf farma dega, kyunke Allah jahan maaf karne wala hai woh usoolon ke mutabiq bhi kaam karne wala hai.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَّوْ كَانُوا عِندَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللَّهُ ذَٰلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ١٥٦
آیت نمبر ۱۵۶
اے لوگوں تم ایمان لانے کے بعد کفر نہ کرنا۔ اے لوگوں جو تم میں ایمان لے آیا ہے تو تم القرآن کا انکار کرنے والے افراد کی طرح نہ ہو جانا جو اپنے بھائی بند کے لئے کہتے ہیں کہ اگر یہ ہم سے علیحدہ ہو کر دشمنی نہ کرتے اور نہ ہی لڑتے جھگڑتے تو یہ نہ مارے جاتے۔ اللہ نے ان کی اس سوچ کو حسرت بنا کر رکھا ان کے دلوں میں۔ اللہ ہی زندگی اور موت دیتا ہے۔ ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت اور جو تمہارے ہر ایک عمل پر نظر رکھتا ہے۔
Aayat Number 156
Ae logon, tum imaan laane ke baad kufr na karna. Ae logon jo tum mein imaan le aaya hai, to tum Al-Quran ka inkaar karne wale afraad ki tarah na ho jaana, jo apne bhai-band ke liye kehte hain ke agar yeh hum se alag ho kar dushmani na karte aur na hi larte jhagrte to yeh na maare jaate. Allah ne un ki is soch ko hasrat bana kar rakha un ke dilon mein. Allah hi zindagi aur maut deta hai, ek makhsoos tareeqa-e-kaar ke taht, aur jo tumhare har ek amal par nazar rakhta hai.
وَلَئِنْ قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ١٥٧
آیت نمبر ۱۵۷
)اگر کوئی اللہ کی راہ میں کوشاں ہو اور جنگ کرتے ہوئے مر جاتے ہیں تو اللہ اسے معاف کرے گا (اپنی حفاظت میں لے لے گا)۔ جو کچھ انہوں نے اپنے اعمال کے نتیجہ میں جمع کیا تھا، اسی اپنی رحمت کے تقاضے میں خیر سے بدل دے گا۔
Aayat Number 157
Agar koi Allah ki raah mein koshaan ho aur jang karte hue mar jaate hain to Allah use maaf karega (apni hifazat mein le lega). Jo kuch unhon ne apne aamaal ke nateeje mein jama kiya tha, usi ko apni rehmat ke taqaze mein khair se badal dega.
وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ ١٥٨
آیت نمبر ۱۵۸
اور اگر تم مر گئے یا قتل کر دیے گئے تو تم یقیناً اللہ کی طرف مرنے کے بعد فیصلے کے دن دوبارہ اٹھائے جاؤ گے۔
Aayat Number 158
Aur agar tum mar gaye ya qatl kar diye gaye, to tum yaqeenan Allah ki taraf marne ke baad faisle ke din dobara uthaye jaoge.
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ ۖ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ ۖ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ ١٥٩
آیت نمبر ۱۵۹
یقیناً اللہ کی رحمت نے تمہیں نرم دل کردیا ہے اور اگر تم تند خو ہوتے اور ان کے لئے سخت دل ہوتے تو وہ آپ سے دور بھاگ جاتے آپ کے اردگرد جمع ہونے سے پہلے۔ پس آپ انہیں معاف کردیں (فاعف عنهم) اور ان کے لئے بخشش چاہیں اللہ سے (واستغفر لهم) اور ان سے معاملات میں مشورہ کریں (وشاورهم في الأمر) اور جب عزم کرلو (طے کرلو عمل کرنے کا) پس بھروسہ کرو اللہ پر۔ بلا شبہ اللہ پسند کرتا جو اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
Aayat Number 159
Yaqeenan Allah ki rehmat ne tumhein narm-dil kar diya hai aur agar tum tund-khu hote aur un ke liye sakht-dil hote to woh aap se door bhaag jaate aap ke ird-gird jama hone se pehle. Pas aap unhein maaf kar dein (fa’fu anhum) aur un ke liye bakhshish chahein Allah se (wastaghfir lahum) aur un se muaamlaat mein mashwara karein (wa shaawirhum fil-amr). Aur jab azm kar lo (tay kar lo amal karne ka) pas bharosa karo Allah par. Bila shuba Allah pasand karta hai jo Allah par bharosa karte hain.
إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ١٦٠
آیت نمبر ۱۶۰
اور اگر اللہ تمہارا مددگار ہو تو کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا۔ اگر وہ یعنی اللہ انہیں چھوڑ دے تو کون ہے جو تمہاری مدد کرے اللہ کے علاوہ؟ پس تمہیں چاہیے کہ تم اللہ ہی پر بھروسہ رکھو اگر تم ایمان لائے ہو۔
Aayat Number 160
Aur agar Allah tumhara madadgaar ho to koi tum par ghalib nahin ho sakta. Agar woh yani Allah unhein chhor de to kaun hai jo tumhari madad kare Allah ke alawa? Pas tumhein chahiye ke tum Allah hi par bharosa rakho agar tum imaan laaye ho.
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ ۚ وَمَن يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ١٦١
آیت نمبر ۱۶۱
نبی کچھ بھی نہیں چھپائے اور اگر وہ چھپائے تو جو کچھ وہ چھپا رہا تھا قیامت کے دن ظاہر کردیا جائے گا۔ پھر ہر فرد کو قیامت میں پورا پورا ملے گا، اس کے ہر عمل کا نتیجہ جو اس نے کیا، اور ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
Aayat Number 161
Nabi kuch bhi nahin chhupaye aur agar woh chhupaye to jo kuch woh chhupa raha tha Qayamat ke din zaahir kar diya jaayega. Phir har fard ko Qayamat mein poora poora milega, us ke har amal ka nateeja jo us ne kiya, aur un ke saath zyaadti nahin ki jaayegi.