سورۃ البقرہ حصہ ہشتم آیت ۱۵۱ سے شروع

آیت ۱۵۱

كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ

: ترجمہ:

اور جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک پیغام دینے والا اور جو غور و فکر کے ساتھ ہماری آیات پڑھاتا ہے اور تمہیں فروغ دیتا ہے اس طرح وہ کتاب کی تعلیم دیتا ہے اور اس کی غرض و غایت / وجہ مقصدیت کی تعلیم دیتا ہے اور وہ علم تمہیں دیتا ہے جس سے تم ناواقف تھے

Roman Urdu:

Aur jaisa ke hum ne bheja tum mein ek paighaam dene wala, aur jo غور و فکر ke saath hamari aayaat parhata hai aur tumhein farogh deta hai. Is tarah woh kitaab ki taleem deta hai aur us ki gharz-o-ghaayat / wajah-e-maqsadiyat ki taleem deta hai, aur woh ilm tumhein deta hai jis se tum na-waaqif thay.

آیت ۱۵۲

فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ

: ترجمہ

پس مجھے یاد رکھو میں تمھیں یاد رکھوں گا اور میری شکر گزاری / قدر دانی کرو اور نہیں کرنا انکار۔

Roman Urdu:

Pas mujhe yaad rakho, main tumhein yaad rakhunga, aur meri shukar-guzaari / qadr-daani karo aur inkaar na karna.

آیت ۱۵۳

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ

:ترجمہ:

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو (مان گئے ہو کہ اللہ ہی حاکم ہے) تو اپنی ضرورت کے تقاضے میں تعلیمات القرآن کے تابع کوشش (صبر کرو) بلاشبہ اللہ کوشش کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ کہ کوشش ہی نتیجہ خیز ہوتی ہے۔

Roman Urdu:

Ae logo jo imaan laaye ho (maan gaye ho ke Allah hi haakim hai), to apni zaroorat ke taqaaze mein taleemaat-e-Quran ke taabe koshish (sabr karo). Bila-shuba Allah koshish karne walon ke saath hai. Ke koshish hi nateeja-khez hoti hai.

آیت ۱۵۴

وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ

: ترجمہ:

اور نہ ہی تم کہو انھیں مردہ جو اللہ کی راہ میں قتل ہوئے / مارے گئے بلکہ وہ امر ہیں جسکا تمہیں شعور نہیں۔

Roman Urdu:

Aur na hi tum kaho unhein murda jo Allah ki raah mein qatal hue / maare gaye, balki woh amar hain jiska tumhein shaoor nahin.

آیت ۱۵۵

وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ

:ترجمہ

اور ہم نہیں آزماتے ہیں کئی طرح سے بھوک سے، خوف سے، اور مالوں سے اور خود تمھاری اپنی ذات میں نتائج میں نقص دے کر اور آگاہ کر دیں انہیں جو ثابت قدم ہیں/کوشش کرنے والے۔

Roman Urdu:

آیت ۱۵۶

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

: ترجمہ

اور جب وہ کسی مصیبت سے دوچار ہوتے ہیں تو کہتے ہیں بلاشبہ ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اس کی طرف ہی لوٹنا ہے۔

Roman Urdu:

Aur jab woh kisi museebat se do-chaar hote hain to kehte hain bila-shuba hum Allah ke liye hain aur hamein usi ki taraf hi lautna hai.

آیت ۱۵۷

أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ

:ترجمہ

یہی افراد وہ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے امام / رہبر (صلوات) اور رحمت ہے، اور یہی افراد ہدایت پر ہیں۔

Roman Urdu:

Yehi afraad woh hain jin par un ke Rab ki taraf se imaam / rehbar (salawaat) aur rehmat hai aur yehi afraad hidaayat par hain.

آیت ۱۵۸

إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا ۚ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ

: ترجمہ:

بلاشبہ صاف صاف (الصفا) اور دھرایا ہوا (المروہ) اللہ کے مقام (عظمت / صفات) میں سے ہیں۔ بلاشبہ اللہ کی تعلیم کرنے کا طریقہ کا واضح / صاف صاف اور دھرا دھرا کر بیان کرنا ہے، پس چاہئے کہ غوروفکر کے ساتھ مشورت کرنے کے لیے اس منصوبے کے تابع رہیں، دلیری اور پامردی کے ساتھ اس وقت تک رہیں جب تک کوئی فیصلہ مشورے کے تقاضے میں مشاورت کی بنیاد پر نہ ہو جائے، اور بار بار اس کتاب کی طرف آئیں، غور کریں، اور تم اس کتاب کے فرمانبردار بنو۔ تمہارے لیے یہی بہتر ہے، پس اللہ ہی کے لیے شکر گزاری کہ وہ اعمال کا علم رکھنے والا ہے۔

Roman Urdu:

Bila-shuba saaf saaf (as-Safa) aur dharaaya hua (al-Marwah) Allah ke maqaam (azmat / sifaat) mein se hain. Bila-shuba Allah ki taleem karne ka tareeqa ka waazeh / saaf saaf aur dhara dhara kar bayaan karna hai, pas chahiye ke ghaur-o-fikr ke saath mashwarah karne ke liye is manshoobay ke taabe rahen, dileri aur paamardi ke saath us waqt tak rahen jab tak koi faisla mashware ke taqaazay mein mashawarat ki bunyaad par na ho jaaye, aur baar baar is kitaab ki taraf aayen, ghaur karein, aur tum is kitaab ke farmanbardaar bano. Tumhare liye yehi behtar hai, pas Allah hi ke liye shukr-guzaari ke woh aamaal ka ilm rakhne wala hai.

آیت ۱۵۹

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ

: ترجمہ

بلاشبہ لوگ اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے نازل کیا ہے وضاحت کے ساتھ اور جو ہدایت ہے جو کھول کھول کر واضح بیان کر دی گئی کتاب میں۔ تو ایسے لوگوں پر اللہ کی لعنت ہے اور ان کی جو لعنت کرنے والے ہیں (صاحب ایمان)۔

Roman Urdu:

Bila-shuba log use chhupaate hain jo hum ne naazil kiya hai wazaahat ke saath aur jo hidaayat hai jo khol khol kar waazeh bayaan kar di gayi kitaab mein. To aise logon par Allah ki laanat hai aur un ki jo laanat karne waale hain (saahib-e-imaan).

آیت ۱۶۰

إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَبَيَّنُوا فَأُولَٰئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

: ترجمہ

مگر وہ افراد جنھوں نے سمجھنے کے بعد پشیمان ہوئے اور اصلاح کی اور واضح کیا، پس یہی وہ افراد ہیں جن کی طرف اللہ ان کے پشیمان ہونے کو قبول کرتا ہے۔ کیونکہ اللہ کوشش کے عمل کو باآور نتیجہ خیز کرنے والا ہے اور پشیمان ہونے والوں کو معاف کرنے والا ہے۔

Roman Urdu:

Magar woh afraad jinhon ne samajhne ke baad pashemaan hue aur islaah ki aur waazeh kiya, pas yehi woh afraad hain jin ki taraf Allah un ke pashemaan hone ko qubool karta hai. Kyun ke Allah koshish ke amal ko baar-aawar nateeja-khez karne wala hai aur pashemaan hone walon ko maaf karne wala hai.

آیت ۱۶۱

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

: ترجمہ:

بیشک وہ افراد جنہوں نے انکار کیا اور موت سے ہمکنار ہو گئے تو ایسے ہی افراد کافر ہیں، اور ان افراد پر اللہ کی لعنت، اور ملائکہ کی اور تمام انسانوں کی۔

Roman Urdu:

Beshak woh afraad jinhon ne inkaar kiya aur maut se humkinaar ho gaye, to aise hi afraad kaafir hain, aur un afraad par Allah ki laanat, aur malaaika ki aur tamaam insaanon ki.

آیت ۱۶۲

خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ

والد صاحب کا اردو ترجمہ:

اسمیں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان پر سے عذاب کم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔

رومن اردو:

Is mein woh hamesha rahenge aur un par se azaab kam nahin kiya jaayega aur na hi unhein mohlat di jaayegi.

آیت ۱۶۳

وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ

:ترجمہ

اور تمہارا حاکم تو بس تنہا ہے۔ نہیں کوئی حاکم تو بس وہ تنہا ہے، نہیں کوئی حاکم سوائے اس کے جو الرحمن اور الرحیم ہے۔

Roman Urdu:

Aur tumhara haakim to bas tanha hai. Nahin koi haakim to bas woh tanha hai, nahin koi haakim siwaaye us ke jo Ar-Rahmaan aur Ar-Raheem hai.

آیت ۱۶۴

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

: ترجمہ

بلاشبہ ہم نے تخلیق کی ہے بلندی و پستی اور کیا اختلاف / تاریکی (لا علمی) اور روشنی (باعلم) میں اور کشتی جس کے ذریعہ تم سمندر کے راستہ تجارت کرتے ہو اور جس میں انسانوں کے لیے بہت فائدے ہیں اور اللہ نے جو بلندی سے نازل کیا پانی تو اس مردہ زمین کو دوبارہ زندہ کیا اور پھیلا دیا اس میں ہر طرح کا جاندار اور ہوا کو مختلف طریقہ سے پھیر پھیر کر بادلوں کو / زمین کی گرد کو ادھر سے ادھر کیا اور بلندی و پستی کی ہر چیز کو تمہارے اختیار میں دے دیا۔ اس میں ان افراد کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں اشارے ہیں۔

Roman Urdu:

Bila-shuba hum ne takhleeq ki hai bulandi-o-pasti aur kya ikhtilaaf / taareeki (la-ilmi) aur roshni (ba-ilm) mein, aur kashti jis ke zariye tum samandar ke raaste tijaarat karte ho aur jis mein insaanon ke liye bohat faaide hain, aur Allah ne jo bulandi se naazil kiya paani to is murda zameen ko dobara zinda kiya aur phaila diya is mein har tarah ka jaandaar, aur hawa ko mukhtalif tareeqe se pher pher kar baadalon ko / zameen ki gard ko idhar se udhar kiya, aur bulandi-o-pasti ki har cheez ko tumhare ikhtiyaar mein de diya. Is mein un afraad ke liye jo ghaur-o-fikr karne waale hain ishaare hain.

آیت ۱۶۵

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ

: ترجمہ:

اور انسانوں میں وہ افراد ہیں جو اللہ کے علاوہ مدِمقابل بناتے ہیں تو انہیں اس طرح چاہتے ہیں، عقیدت رکھتے ہیں جس طرح کی عقیدت / چاہت کرنی چاہئے۔ اور جو لوگ اللہ پر ایمان لائے (اس کی خوبیاں جان لینے پر اس کی عظمت کو تسلیم کر لیا) تو اللہ کی چاہت میں سرشار ہیں۔ اور جب ظالم افراد اللہ کا عذاب دیکھیں گے تو جان جائیں گے کہ تمام قوت، طاقت / اقتدار کا سزاوار اللہ ہے اور یہ بھی کہ اللہ عذاب دینے میں سخت ہے۔

Roman Urdu:

Aur insaanon mein woh afraad hain jo Allah ke alaawah mad-e-muqabil banaate hain, to unhein is tarah chaahte hain, aqeedat rakhte hain jis tarah ki aqeedat / chaahat karni chahiye. Aur jo log Allah par imaan laaye (us ki khoobiyaan jaan lene par us ki azmat ko tasleem kar liya) to Allah ki chaahat mein sarshaar hain. Aur jab zaalim afraad Allah ka azaab dekhenge to jaan jaayenge ke tamaam quwwat, taaqat / iqtidaar ka sazaawaar Allah hai aur yeh bhi ke Allah azaab dene mein sakht hai.

آیت ۱۶۶

إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَرَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ

: ترجمہ

اور جب وہ افراد جو اپنے سے افراد کے حکم کے تابع رہتے اور پیروی کرتے تھے، اپنی تباہی اور اللہ کا عذاب دیکھیں گے اور کٹ جائیں گے اسباب۔

Roman Urdu:

Aur jab woh afraad jo apne se afraad ke hukm ke taabe rehte aur pairavi karte the, apni tabaahi aur Allah ka azaab dekhenge aur kat jaayenge asbaab.

آیت ۱۶۷

وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُمْ بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ

: ترجمہ

تو کہیں گے اگر ہمارے لیے دوبارہ زندگی ملے تو ہم ان سے اپنی بیزاری ظاہر کریں گے جس طرح انہوں نے ہم سے بیزاری ظاہر کی ہے۔ اسی طرح اللہ ان کے اعمال انہیں دکھائے گا، ان پر افسوس کہ وہ آگ سے بچ نہیں سکیں گے۔

Roman Urdu:

To kahenge agar hamare liye dobaara zindagi mile to hum un se apni bezaari zaahir karenge jis tarah unhon ne hum se bezaari zaahir ki hai. Isi tarah Allah un ke aamaal unhein dikhaayega, un par afsos ke woh aag se bach nahin sakenge.

آیت ۱۶۸

يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

: ترجمہ:

اے انسانو! جو کچھ زمین میں ہے، حلال اور پاکیزہ / طبیعت کو بھلی لگنے والی چیز، تو کھاؤ پیو۔ اور سرکشی کرنے والے کے راستے پر نہ چلو۔ سرکش شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے۔

Roman Urdu:

Ae insaano! Jo kuch zameen mein hai, halaal aur paakeeza / tabiyat ko bhali lagne waali cheez, to khao piyo. Aur sarkashi karne waale ke raaste par na chalo. Sarkash shaitaan tumhaara khula dushman hai.

آیت ۱۶۹

إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

:ترجمہ

یقیناً وہ تمہیں برائی اور حد سے تجاوز کرنے والے راستے دکھاتا ہے اور چاہتا ہے کہ تم وہ کہو اللہ کے بارے میں جس کی تمہیں تعلیم نہیں دی گئی ہے۔

Roman Urdu:

Yaqeenan woh tumhein buraai aur hadd se tajaawuz karne waale raaste dikhaata hai aur chaahta hai ke tum woh kaho Allah ke baare mein jis ki tumhein taleem nahin di gayi hai.

آیت ۱۷۰

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۗ أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ

: ترجمہ

اور جب کہا جائے تم سے اس کا اتباع کرو / اس کے پیچھے چلو جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم پیچھے چلیں گے اس کے جو ہمارے پہلے اجداد پسند کرتے تھے، حالانکہ ان کے پہلے بزرگ کچھ بھی عقل نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ تھے۔

Roman Urdu:

Aur jab kaha jaaye tum se is ka itteba karo / is ke peechhe chalo jo Allah ne naazil kiya hai, to kehte hain ke hum peechhe chalenge us ke jo hamare pehle ajdaad pasand karte the, haalanke un ke pehle buzurg kuch bhi aql nahin rakhte the aur na hi woh hidaayat-yafta the.