حصہ ہفتم — سورۃ البقرہ — آیت ۱۳۱

آیت ۱۳۱

إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ:

جب اس کے رب نے اس سے کہا کہ تسلیم کرنے والے ہوجاؤ/ماننے والے، تو اس نے کہا میں نے مانا کہ آپ تمام عالم کے لئے رب ہیں۔

Roman Urdu

Jab us ke Rab ne us se kaha ke tasleem karne wale ho jao / maan-ne wale, to us ne kaha: main ne maana ke aap tamam aalam ke liye Rab hain.

آیت ۱۳۲

وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ ۖ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ

ترجمہ:

اور وصیت کی ابراہیم نے اپنی اولاد کو اور یعقوب نے اپنی اولاد کو، اے میرے بچوں! بیشک اللہ نے تمہارے لئے ہر آمیزش سے پاک نظریۂ حیات (دین) دیا، پس تم ہرگز نہ مرنا مگر صرف فرمانبردار۔

:Roman Urdu

Aur wasiyyat ki Ibrahim ne apni aulaad ko aur Yaqoob ne apni aulaad ko, ae mere bachcho! beshak Allah ne tumhare liye har aamezish se paak nazriya-e-hayat (deen) diya, pas tum hargiz na marna magar sirf farmanbardaar.

آیت ۱۳۳

أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلَٰهَكَ وَإِلَٰهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِلَٰهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

ترجمہ:

کیا تم گواہ ہو یعقوب نے اپنی اولاد سے اس وقت کہا جب وہ موت سے قریب تھا۔ اس نے جب اپنے بیٹوں سے کہا کہ تم میرے بعد کس کے تعبدار رہو گے؟ انہوں نے کہا ہم صرف اطاعت گزار / فرمانبردار ہوں گے تیرے حاکم کے اور تجھ سے پہلوں کا یعنی ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق کے حاکم یکتا کا، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہوں گے۔

Roman Urdu:

Kya tum gawah ho Yaqoob ne apni aulaad se us waqt kaha jab woh maut se qareeb tha. Us ne jab apne beton se kaha ke tum mere baad kis ke taabedaar rahoge? Unhon ne kaha hum sirf itaat guzaar / farmanbardaar honge tere haakim ke aur tujh se pehlon ka, yani Ibrahim wa Ismail aur Ishaq ke haakim-e-yakta ka, aur hum usi ke farmanbardaar honge.

آیت ۱۳۴

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ:

یہ ایک فکر پر حامل افراد کا گروہ (امت) تھی جو گزر گئی۔ ان کے لئے وہ جو انہوں نے کمایا، اور تمہارے لئے وہ جو تم کماؤ گے، اور نہ ہی تم سے سوال کیا جائے گا کہ وہ کیا اعمال کرتے تھے۔

:Roman Urdu

Yeh ek fikr par haamil afraad ka giroh (ummat) thi jo guzar gayi. Un ke liye woh jo unhon ne kamaya, aur tumhare liye woh jo tum kamaoge, aur na hi tum se sawaal kiya jayega ke woh kya aamaal karte the.

آیت ۱۳۵

وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ تَهْتَدُوا ۗ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ:

انہوں نے کہا کہ تم یہودی یا نصرانی ہو جاؤ تو تم ہدایت یافتہ ہو جاؤ گے۔ ان سے کہہ دو کہ نہیں، بلکہ صرف ایک فکر کے حامل افراد کے اس گروہ کی، جو دلیل پر مبنی گفتگو کرنے والے ابراہیم کے منزہ نظریۂ حیات (حنیفاً) کے پابند تھے، اور شرک (قوانین میں ملاوٹ) کرنے والوں میں نہیں؛ صرف وہی ہدایت یافتہ ہیں۔

:Roman Urdu

Unhon ne kaha ke tum Yahoodi ya Nasrani ho jao to tum hidayat-yafta ho jaoge. Un se keh do ke nahin, balki sirf ek fikr ke haamil afraad ke is giroh ki, jo daleel par mabni guftagu karne wale Ibrahim ke munazzah nazriya-e-hayat (Hanifan) ke paband the, aur shirk (qawaneen mein milawat) karne walon mein nahin; sirf wohi hidayat-yafta hain.

آیت ۱۳۶

قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

ترجمہ:

انہیں یہ کہو کہ ہم نے اللہ کو مانا اور جو نازل ہوا ہماری طرف، اور جو نازل کیا گیا ابراہیم پر اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی نسل (الاسباط / شاخیں)، اور جو دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو، اور جو دیا گیا نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے۔ اور ہم ان کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے، اور ہم ہیں فرمانبردار / تسلیم کرنے والے۔

:Roman Urdu

Unhein yeh kaho ke hum ne Allah ko maana aur jo naazil hua hamari taraf, aur jo naazil kiya gaya Ibrahim par aur Ismail aur Ishaq aur Yaqoob aur us ki nasal (al-asbaat / shaakhein), aur jo diya gaya Musa aur Isa ko, aur jo diya gaya nabiyon ko un ke Rab ki taraf se. Aur hum un ke darmiyan koi farq nahin karte, aur hum hain farmanbardaar / tasleem karne wale.۔

آیت ۱۳۷

فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا ۖ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ:

پس اگر وہ اسطرے مان لیں جسطرح تم نے مانا اسکے( القرآن) ذریعہ پس یقیناً ھدایت یافتہ / سیدھی راہ پانے والے ہو جائنگے اور اگر وہ الٹے قدم لوٹ گے تو وہ یقیناً مخالفت میں ہیں پس اللہ انکے لئے کافی ہے اور یہ جلد ہوگا اور وہ سننے والا اور علم رکھنے والا ہے۔

:Roman Urdu

Pas agar woh usi tarah maan lein jis tarah tum ne maana, us (Al-Quran) ke zariye, pas yaqeenan hidayat yaafta / seedhi raah paane wale ho jaayenge, aur agar woh ulte qadam laut gaye to woh yaqeenan mukhalifat mein hain, pas Allah unke liye kaafi hai aur yeh jald hoga, aur woh sunne wala aur ilm rakhne wala hai.

آیت ۱۳۸

صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ

ترجمہ:

اللہ کا رنگ ہی اختیار کرو( اللہ کی صفات کو اپنے کردار کا حصہ بنا لو ) اور جو بہت ہی اچھا ہے اس سے ہی اختیار کرنا ہے اور ہم اسی کے فرمانبرداروں / تابعداروں میں ہیں۔

Roman Urdu

Allah ka rang hi ikhtiyar karo (Allah ki sifaat ko apne kirdar ka hissa bana lo), aur jo bohat hi achha hai usi se ikhtiyar karna hai aur hum usi ke farmabardaron / tabedaron mein hain.

آیت ۱۳۹

قُلْ أَتُحَاجُّونَنَا فِي اللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ

ترجمہ:

کہو کہ کیا تم ہم سے حجت کرتے ہو اللہ کے بارے میں وہ ہی ہمارا پالن ہار ہے / نگہبان ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور ہمارے لئے ہمارے اعمال اور ہم صرف اللہ ہی کہ احکامات اورھدایات پر عمل اپنے پورے خلوص کےساتھ کرنے والے ہیں

:Roman Urdu

Kaho ke kya tum hum se hujjat karte ho Allah ke baare mein? Wohi hamara paalanhaar hai / nigahbaan hai aur tumhara bhi Rab hai, aur hamare liye hamare aamaal hain aur hum sirf Allah hi ke ahkaamaat aur hidaayaat par amal apne poore khuloos ke saath karne wale hain.

آیت ۱۴۰

أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطَ كَانُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ ۗ قُلْ أَأَنْتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّهُ ۗ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهُ مِنَ اللَّهِ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ:

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اسماعیل اسحاق اور یعقوب اور انکی شاخیں ( نسلیں ) یہودی اور نصاریٰ ہیں کہدو کیا تم بہتر جانتے ہو یا اللہ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جو گواہی آجانے کے بعد اسے چھپانے اللہ غافل نہیں ہے ان اعمال سے جو تم کرتے ہو ۔

:Roman Urdu

Kya tum kehte ho ke Ibrahim, Ismail, Ishaq aur Yaqoob aur unki shaakhein (naslein) Yahoodi aur Nasara hain? Keh do, kya tum behtar jaante ho ya Allah? Aur us se barh kar kaun zaalim hoga jo gawaahi aa jaane ke baad use chhupaye. Allah ghaafil nahin hai un aamaal se jo tum karte ho.

آیت ۱۴۱

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ:

یہ ایک گروہ (جو ایک فکر کے حامل افراد کا) تھا جو گزر گیا اسکے لئے جو اسنے کمایا اور تمھارے لئے وہ جو تم نے کمایا اور نہ ہی تم سے سوال ہوگا کہ وہ کیا کرتے تھے۔

:Roman Urdu

Yeh ek giroh (jo aik fikr ke haamil afraad ka) tha jo guzar gaya. Us ke liye jo us ne kamaya aur tumhare liye woh jo tum ne kamaya, aur na hi tum se sawaal hoga ke woh kya karte the.

آیت ۱۴۲

سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا ۚ قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ ۚ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

ترجمہ:

لوگوں میں سے وہ افراد جو ناسمجھ ہیں جلد کہینگے انہیں کیا ہوگیا کہ انہوں نہ اپنی پرانی روش جس پر وہ تھے اس سے کیوں منہ پھیر لیا کہدو اللہ کی مشعیت عروج وزوال کا سبب ہے جو ھدایت چاہتا ہے اسے وہ صحیح راہ مل جاتی ہے جو استقامت دینے والی ہے ۔

:Roman Urdu

Logon mein se woh afraad jo na-samajh hain jald kahenge: inhein kya ho gaya ke inhon ne apni purani rawish jis par woh the, us se kyun munh pher liya? Keh do, Allah ki mashiyyat urooj-o-zawaal ka sabab hai. Jo hidayat chahta hai, use woh sahi raah mil jaati hai jo istiqamat dene wali hai.

آیت ۱۴۳

وَكَذَٰلِكَ جَعَلۡنَٰكُمۡ أُمَّةٗ وَسَطٗا لِّتَكُونُواْ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ وَيَكُونَ ٱلرَّسُولُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيدٗا ۞ وَمَا جَعَلۡنَا ٱلۡقِبۡلَةَ ٱلَّتِي كُنتَ عَلَيۡهَآ إِلَّا لِنَعۡلَمَ مَن يَتَّبِعُ ٱلرَّسُولَ مِمَّن يَنقَلِبُ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ ۚ وَإِن كَانَت لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّهُ ۗ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَٰنَكُمۡ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٞ

ترجمہ:

اور اسی طرح ہم نے تمھیں بنایا درمیانی مثالی امت تاکہ تم لوگوں کے لئے نمونہ /مثال بنو اور یہ رسول تمھارے لئے مثال ہیں اور ہم نے نہیں بنایا تمھاری وہ پہلی روش کو جس پر تم تھے، تم یہ جان لو کہ تمھیں صرف اتبع کرنا ہے اس کا جو تمھیں دیا گیا ہے تاکہ تم اپنی پرانی روش سے پلٹ جاؤ اور۔ جس نے بھی اللہ کی ھدایت کو عظیم ترین جانا پچھلی روش کے مقابلہ میں تو اس نے اللہ کی ھدایت کو تسلیم کیا اور عمل پیرا ہو گیا۔ اور اگر تم بلند ترین ہونا چاہتے ہو تو اللہ کی ھدایت پر عمل کئے بغیر ہو نہیں سکتے اور اللہ تمھارے ایمان لانے کے بعد تمھارے اعمال کو ضائع نہیں کرتا کہ اللہ ہی لوگوں پر شفقت کرنے والا اور انکے اعمال کے تقاضے میں دینے والاہے۔

:Roman Urdu

Aur isi tarah hum ne tumhein banaya darmiyani misaali ummat taa-ke tum logon ke liye namoona / misaal bano aur yeh Rasool tumhare liye misaal hain aur hum ne nahin banaya tumhari woh pehli rawish jis par tum the, tum yeh jaan lo ke tumhein sirf itteba karna hai us ka jo tumhein diya gaya hai taa-ke tum apni purani rawish se palat jao aur. Jis ne bhi Allah ki hidayat ko azeem-tareen jaana pichhli rawish ke muqaable mein, to us ne Allah ki hidayat ko tasleem kiya aur amal paira ho gaya. Aur agar tum buland-tareen hona chahte ho to Allah ki hidayat par amal kiye baghair ho nahin sakte. Aur Allah tumhare imaan laane ke baad tumhare aamaal ko zaya nahin karta, ke Allah hi logon par shafqat karne wala aur unke aamaal ke taqaaze mein dene wala hai.

آیت ۱۴۴

قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا ۚ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ ۗ وَإِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ

ترجمہ:

ہم یقیناً دیکھ رہے ہیں کہ تمھارے رخ کا پلٹنا بلندی کے لئے ہے پس ہم پلٹ دیں گے جس روش کے تم خوگر ہو /راضی ہو پس کر لو اپنی تمام تر توجہ ایک ہی بس حرمت والے ادارے کی طرف یعنی القرآن کی طرف جہاں سے ھدایت اللہ کے تحت انتظامی امور و قوانین نافز کئے جاتے ہیں اور بیشک جن لوگوں کو کتاب دی گی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ صحیح ہے جو رب کی طرف سے ہے اور اللہ انکے اعمال سے غافل نہیں ہے

:Roman Urdu

Hum yaqeenan dekh rahe hain ke tumhare rukh ka palatna bulandi ke liye hai, pas hum palat denge jis rawish ke tum khugar ho / raazi ho. Pas kar lo apni tamam-tar tawajjo aik hi bas hurmat wale idare ki taraf, yani Al-Quran ki taraf, jahan se hidayat Allah ke taht intizami umoor o qawaneen nafiz kiye jaate hain. Aur beshak jin logon ko kitaab di gayi hai woh jaante hain ke yeh haq hai jo Rab ki taraf se hai, aur Allah unke aamaal se ghaafil nahin hai.

آیت ۱۴۵

وَلَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ بِكُلِّ آيَةٍ مَا تَبِعُوا قِبْلَتَكَ ۚ وَمَا أَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ ۚ وَمَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ إِنَّكَ إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ:

اور اگر تم ان لوگوں کو جنھیں کتاب دی گئ ہے وہ ہر ایک آیت پر نہیں عمل پیرا ہو گئے جو تمھاری روش ہے اور تم انکی روش نہیں اختیار کرنے والے ہو اور نہ ہی انمیں سے کچھ اس روش کو اختیار کرتے ہیں جس پر انکے کچھ چلتے ہیں اور اگر تم انکی خواہش کا اتباع کرنے والے ہو گئے اسکے بعد کے تمھارے پاس ہماری طرف جو علم آیا تو بلاشبہ تم ہو جاؤ گے ظلم کرنے والوں میں سے۔

:Roman Urdu

Aur agar tum un logon ko jinhein kitaab di gayi hai, har aik aayat par bhi le aao, woh tumhari rawish par amal paira nahin honge; aur tum unki rawish ikhtiyar karne wale nahin ho, aur na hi un mein se kuch us rawish ko ikhtiyar karte hain jis par un mein se kuch chalte hain. Aur agar tum unki khwahish ka itteba karne wale ho gaye, us ke baad ke tumhare paas hamari taraf se ilm aa chuka, to bila-shuba tum us waqt zaalimon mein se ho jaoge.

آیت ۱۴۶

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

ترجمہ:

وہ لوگ جنہیں ہم نے قوانین (الکتاب ) دی ہے وہ جانتے ہیں /وہ متعارف ہیں اسطرح جیسا کہ انکے اجداد اور بلاشبہ انمیں سے ایک فریق /کچھ لوگ اس حقیقت کو جو ہم نے تمہارے لیے فرض کردی چھپاتے ہیں اور یہ وہ جانتے ہیں / وہ اسکا علم رکھتے ہیں ۔

:Roman Urdu

Woh log jinhein hum ne qawaneen (Al-Kitaab) diye hain, woh jaante hain / woh muta’arif hain, is tarah jaisa ke unke ajdaad. Aur bila-shuba un mein se aik fareeq / kuch log us haqeeqat ko jo hum ne tumhare liye farz kar di, chhupate hain aur yeh woh jaante hain / woh us ka ilm rakhte hain.

آیت ۱۴۷

الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ:

یہ تمھارے رب کی طرف سے ہے جو حق ہے پس تم شک و شبہ کرنے والوں میں سے نہیں ہو جانا۔

:Roman Urdu

Yeh tumhare Rab ki taraf se hai jo haq hai, pas tum shak-o-shubha karne walon mein se nahi ho jana.

آیت ۱۴۸

وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ:

اور ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ پلٹ جاۓ اپنی تمام تر توجہ کے ساتھ اسکی طرف پس تم صحیح اعمال و بھلایئوں(الخیرات ) کی ادائیگی کرنے میں پہل کرو جہاں کہیں تم ہو گے اللہ تم سب کو وہیں دیئگا بلا شبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے.

:Roman Urdu

Aur har aik par laazim hai ke woh palat jaye apni tamam-tar tawajjo ke saath us ki taraf. Pas tum sahih aamaal-o-bhalaaion (Al-Khairaat) ki adaaigi karne mein pehel karo. Jahan kahin tum ho ge, Allah tum sab ko wahin de ga. Bila-shuba Allah har cheez par qaadir hai.

آیت ۱۴۹

وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۖ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ:

اور جہاں کہیں سے نکلو تمہاری توجہ کا مرکز وہ قوانین ہوںگے جن سے تمھیں سختی سے روک دیا گیا ہے بلاشبہ یہی حق ہے تمھارے رب کی طرف سے اور اللہ ان اعمال سے جو تم کرتے ہو غافل نہیں ہے۔

:Roman Urdu

Aur jahan kahin se niklo tumhari tawajjo ka markaz woh qawaneen honge jin se tumhein sakhti se rok diya gaya hai. Bila-shuba yahi haq hai tumhare Rab ki taraf se aur Allah un aamaal se jo tum karte ho ghaafil nahi hai.

آیت ۱۵۰

وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ:

اور جہاں سے نکلو تم تو تمھاری توجہ کا مرکز وہ انتظامی ادارہ (المسجد ) اور جہاں بھی تم ہو اپنا رخ اسی طرف رکھو تاکہ یہ ان لوگوں کے لئے حجت ( فیصلہ کن ) ہو جاۓ تمھاری طرف سے۔ سواۓ ان لوگوں کے جو ظالم ہیں تم ان سے نہیں ڈرو /خوف کھاؤ اور صرف مجھ سے ہی ڈرو تاکہ میں اپنی تمام نعمتیں تم پر مکمل کر دوں اور تاکہ تم جان لو کہ تم ھدایت پر ہو۔

:Roman Urdu

Aur jahan se niklo tum, to tumhari tawajjo ka markaz woh intizami idara (al-Masjid) ho, aur jahan bhi tum ho apna rukh usi taraf rakho taa-ke yeh un logon ke liye hujjat (faisla-kun) ho jaye tumhari taraf se. Siwaye un logon ke jo zalim hain; tum un se na daro, aur sirf mujh se daro, taa-ke main apni tamam nematein tum par mukammal kar doon aur taa-ke tum jaan lo ke tum hidayat par ho.