سورۃ البقرہ آیت 21 سے

آیت ۲۱

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

ترجمہ

اے لوگوں تم فرمانبردار/تابعدار/اطاعت گزار ہو جاؤ اس پالنے پرورش کرنے والے کے جس نے تمہیں تخلیق کیا ہے، انہیں بھی جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم اللہ کی ہدایت پر عمل کرنے والے بن جاؤ اور برائیوں سے بچنے والے ہو جاؤ۔

Roman Urdu

Ae logo, tum farmanbardar / tabedaar / ita’at guzar ho jao is paalne-parwarish karne wale ke jis ne tumhein takhleeq kiya hai, unhein bhi jo tum se pehle the, taake tum Allah ki hidayat par amal karne wale ban jao aur buraiyon se bachne wale ho jao.

آیت ۲۲

الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ

وہی تو ہےجس نےزمین کو فرش اور آسمان کومظبوط چھت بنایا جس سے آسمان سے پانی نازل کیااور پھرتمھارےلیےوہ ثمرات نکالے ایسا رزق دیا جو تمھاری نشونما کو ارتقا پذیر کرنے کےلیے ضروری ہے تم پھر کیوں کسی اور کو اللہ کے برابر کھڑا کرتے ہو جبکہ تم جانتے ہو۔

Roman Urdu

Wohi to hai jis ne zameen ko farsh aur aasman ko mazboot chhat banaya, jis se aasman se pani nazil kiya aur phir tumhare liye woh samarāt nikale; aisa rizq diya jo tumhari nashonuma ko irtiqa-pazeer karne ke liye zaroori hai. Tum phir kyun kisi aur ko Allah ke barabar khara karte ho jabke tum jaante ho.

آیت ۲۳

وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ

گر تم شک و شبہ میں مبتلا ہو/ اگر تم کسی الجھن میں مبتلا ہو اس سے جو ہم نے اپنے مطیع وفرمانبردار پر نازل کیا ہے تو پس تم اس جیسی ایک سورہ بنا لاو تم اللہ کو چھوڑ کر ان سے مددچاہو جنھیں تم نے اپنا الہ بنا لیا ہے اگر تم سچے ہو

Roman Urdu

Gar tum shak o shubah mein mubtala ho / agar tum kisi uljhan mein mubtala ho is se jo hum ne apne muti‘ o farmanbardar par nazil kiya hai to pas tum is jaisi ek surah bana lao. Tum Allah ko chhor kar un se madad chaho jinhein tum ne apna ilah bana liya hai agar tum sachay ho.

آیت ۲۴

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ

:ترجمہ

پس اگر تم ایسے نہیں کر سکتے ہاں تم ایسا نہیں کرسکتےتو بچو اس آگ سے جو بھڑکائ گئ ہے ان افراد کے لئےجو القرآن کی تعلیمات سے انکار کرتے ہیں وہی انسان جو بےحس پتھروں کی مانند ہیں اور ایندھن بنیں گیں۔

Roman Urdu

Pas agar tum aisay nahin kar saktay, haan tum aisa nahin kar saktay, to bacho us aag se jo bharkaai gayi hai un afrad ke liye jo Al-Quran ki taleemat se inkar kartay hain, wohi insan jo be-hiss pathron ki manind hain aur indhan banengay.

آیت ۲۵

وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوا هَٰذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ۖ وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

:ترجمہ

ور جو ماننے والے افراد ہیں انہیں آگاہ کردو کے انکے علم اور باکردار اعمال کے نتیجہ میں انکےلیے خوشحالی ہی خوشحالی ہے جسکے نتیجہ میں انہیں کلی طور پر سامان نشوونما دیا جائیگا ۔ نشوونما دینے والےسامان ملنےکی وجہ سے وہ کہئنگے کہ یہی وہ ہے جوہمیں پہلے بھی دیا گیا ہےاور اب بلکل ویسا ہی دوبارہ دیا گیا ہےاور انمیں انکے لیے پاکیزہ فطرت کے ساتھی ہوئگے جسمیں وہ ہمیشہ رہینگے ۔

Roman Urdu

Aur jo maanne walay afrad hain unhein aagah kar do ke un ke ilm aur ba-kirdar aamaal ke natijay mein un ke liye khushhali hi khushhali hai, jis ke natijay mein unhein kulli taur par samaan-e-nashonuma diya jayega. Nashonuma dene wala samaan milne ki wajah se woh kahengay ke yahi woh hai jo humein pehle bhi diya gaya tha aur ab bilkul waisa hi dobara diya gaya hai, aur in mein un ke liye pakeeza fitrat ke saathi honge jis mein woh hamesha rahengay.

آیت ۲۶

إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي أَن يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۖ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا ۚ وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَاسِقِينَ

:ترجمہ

بیشک اللہ تمھیں زندگی نہیں دیتا / احاطہ نہیں کرتا جب تک وہ تمھارے میں سےبعض کی برتری کی مثالیں بیان نہیں کر دیتا ۔پس جو لوگ ماننے والے ہیں وہ یقیناً یہ جانتے ہیں کے یہ انکے رب کی طرف سے ہےاوریہی حقیقت ہےاور جو انکار کرنے والے ہیں وہ لوگ صرف یہ کہتےہیں کے اللہ اس مثال سے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے۔اسکے ذریعہ بہت سے لوگ بھٹکتے ہیں/ گمراہ ہوتے ہیں -اور بہت سے ھدایت لیتے ہیں اور جو بھٹکتا ہےاسکے ذریعہ صرف وہ ناواقف بھٹکے ہوے بگاڑ کرنے والےہیں۔

Roman Urdu

Beshak Allah tumhein zindagi nahin deta / ihata nahin karta jab tak woh tumhare mein se baaz ki bartari ki misaalein bayan nahin kar deta. Pas jo log maanne wale hain woh yaqeenan yeh jaante hain ke yeh unke Rab ki taraf se hai aur yahi haqeeqat hai, aur jo inkaar karne wale hain woh log sirf yeh kehte hain ke Allah is misaal se kya sabit karna chahta hai. Is ke zariye bohat se log bhatakte hain / gumrah hote hain — aur bohat se hidayat lete hain, aur jo bhatakta hai is ke zariye sirf woh na-waqif bhatke hue bigaar karne wale hain.

آیت ۲۷

الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

:ترجمہ

وہ افراد جو اللہ سے کیے ہوئے معاہدے کو توڑتے ہیں، جبکہ انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہیں گے اور نہ ہی زمین میں فساد پھیلائیں گے، تو ایسے ہی افراد خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Roman Urdu

Woh afraad jo Allah se kiye huay muahiday ko tortay hain, jabke unhon ne Allah se ahad kiya tha ke woh aik doosray ke saath mil kar rahain ge aur na hi zameen mein fasaad phailayen ge, to aisay hi afraad khasara uthanay walay hain.

آیت ۲۸

كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

:ترجمہ

تم اللہ کا انکار کیسے کر سکتے ہو، تم مردہ تھے تو تمہیں نئی زندگی دی، پھر موت دے گا اور پھر دوبارہ تمہیں زندہ کرے گا، اور پھر تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Roman Urdu

Tum Allah ka inkar kaise kar saktay ho, tum murda thay to tumhein nayi zindagi di, phir maut dega aur phir dobara tumhein zinda karega, aur phir tum Allah ki taraf lautaye jao ge.

آیت ۲۹

هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

:ترجمہ

وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لیے زمین میں وہ تمام چیزیں جو تمہارے لیے ضروری ہیں، پھر وہ آسمانوں کی طرف متوجہ ہوا اور ان متعدد تہ بہ تہ آسمانوں کی بلندیوں کو ترتیب دے کر درست کیا، کیونکہ وہی ہر شے کا علم رکھنے والا ہے۔

Roman Urdu

Wohi hai jis ne paida kiya tumharay liye zameen mein woh tamam cheezen jo tumharay liye zaroori hain, phir woh aasmanon ki taraf mutawajjah hua aur un mutaaddid teh ba teh aasmanon ki bulandiyon ko tarteeb de kar durust kiya, kyunke wohi har shay ka ilm rakhnay wala hai.

آیت ۳۰

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ۖ قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

:ترجمہ

تمہارے رب نے جب ملائکہ سے کہا کہ میں جسے منتخب کرنے والا ہوں اس زمین پر جو مجھ سے بھی اختلاف کرنے والا ہوگا۔ تو انہوں نے کہا: کیا آپ اسے منتخب کریں گے جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا، جبکہ ہم آپ کے احترام و تقدس میں ہمہ وقت آپ کے احکامات کی بجاآوری میں مستعد رہتے ہیں، آپ کی خوبیاں جان لینے کے بعد آپ کے مطیع و فرمانبردار ہیں۔ تو ہم نے کہا کہ بے شک میں خوب جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Roman Urdu

Tumharay Rab ne jab malaaikah se kaha ke main jisay muntakhib karnay wala hoon is zameen par jo mujh se bhi ikhtilaf karnay wala hoga. To unhon ne kaha: kya Aap usay muntakhib karengay jo is mein fasaad karega aur khoon bahayega, jabke hum Aap ke ehtiram-o-taqaddus mein hama-waqt Aap ke ahkamaat ki bajaa-awari mein musta’id rehtay hain, Aap ki khoobiyan jaan lenay ke baad Aap ke muti’ o farmanbardar hain. To hum ne kaha ke beshak main khoob jaanta hoon jo tum nahi jaantay.

آیت ۳۱

وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَائِكَةِ فَقَالَ أَنبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هَٰؤُلَاءِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ

اور ہم نے آدم کو منزہ علم سے نوازا تھا اور سوچنے سمجھنے والی چیزوں کا علم دیا تھا، اس کو ہر چیز کی خصوصیات، جو انہیں نمایاں کرتی ہیں، بتا دی تھیں۔ تو پھر ہم نے وہ چیزیں ملائکہ کے سامنے رکھیں اور کہا: اب تم ان کی خوبیوں سے مجھے مطلع کرواؤ، اور اگر تم گواہی دینے والے ہو، سچے ہو۔

Roman Urdu

Aur hum ne Adam ko munazza ilm se nawaza tha aur sochnay samajhnay wali cheezon ka ilm diya tha, us ko har cheez ki khususiyaat, jo unhein numayan karti hain, bata di thin. To phir hum ne woh cheezen malaaikah ke samnay rakhin aur kaha: ab tum in ki khoobiyon se mujhe muttali karwao, aur agar tum gawahi denay walay ho, sachay ho.

آیت ۳۲

قَالُوا سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ

ترجمہ

تو انہوں نے کہا: ہم تو بس اس سے زیادہ علم نہیں رکھتے جتنا آپ نے ہمیں دیا ہے۔ بلا شبہ آپ ہی علم و حکمت والے ہیں۔

Roman Urdu

To unhon ne kaha: hum to bas is se zyada ilm nahi rakhtay jitna Aap ne humein diya hai. Bila shubah Aap hi ilm-o-hikmat walay hain.

آیت ۳۳

قَالَ يَا آدَمُ أَنبِئْهُم بِأَسْمَائِهِمْ ۖ فَلَمَّا أَنبَأَهُم بِأَسْمَائِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَأَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ

:ترجمہ

ہم نے آدم سے کہا کہ اب تم انہیں ان کی خوبیوں سے آگاہ کرو، اور جب اس نے ان کی خوبیوں سے آگاہ کیا تو ہم نے کہا: کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ بے شک ہم بہتر جانتے ہیں جو کچھ چھپا ہوا ہے بلندیوں میں اور پستیوں میں، اور وہ بھی کوب جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو۔

Roman Urdu:

Hum ne Adam se kaha ke ab tum unhein un ki khoobiyon se aagah karo, aur jab us ne un ki khoobiyon se aagah kiya to hum ne kaha: kya main ne nahi kaha tha ke beshak hum behtar jaantay hain jo kuch chhupa hua hai bulandiyon mein aur pastiyon mein, aur woh bhi khoob jaanta hoon jo tum zahir kartay ho aur jo chhupatay ho.

آیت ۳۴

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ

:ترجمہ

اور تب ہم نے کہا: تم اپنی تمام تر قوت کے ساتھ آدم کے لیے مددگار ہو جاؤ، پس وہ سب فرمانبردار ہوگئے، سوائے مایوس ہونے والے کے۔ اس نے قبول نہیں کیا، کہا نہیں مانا، اور تم پر بڑائی چاہی، تکبر کیا، اور وہ انکار کرنے والوں میں ہوگیا۔

Roman Urdu

Aur tab hum ne kaha: tum apni tamam-tar quwwat ke saath Adam ke liye madadgar ho jao, pas woh sab farmanbardar ho gaye, siwaye mayoos honay walay ke. Us ne qubool nahi kiya, kaha nahi mana, aur tum par barai chahi, takabbur kiya, aur woh inkar karnay walon mein ho gaya.

آیت ۳۵

وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ

:ترجمہ

ہم نے آدم سے کہا: تم اور تمہارے ساتھیوں سے سکونت اختیار کرو—پرسکون، سایہ دار، خوشحال جگہ میں—اور یہاں حاصل کرو اور استعمال کو باآسانی جس طرح چاہو۔ اور تم قریب نہ جانا/ہونا اس درختِ اختلافات/گروہ بندی/متنازع امور کے، ورنہ تم ظالموں میں ہو کر اپنے مقام سے گر جانے والوں میں ہو جاؤ گے۔

Roman Urdu:

Hum ne Adam se kaha: tum aur tumharay saathiyon se sukunat ikhtiyar karo—pur-sukoon, saaya-daar, khushhaal jagah mein—aur yahan haasil karo aur istemaal ko ba-faraaghat jis tarah chaho. Aur tum qareeb na jana/hona is darakht-e-ikhtilafaat/guruh-bandi/mutanaza umoor ke, warna tum zalimon mein ho kar apnay maqam se gir janay walon mein ho jao ge.

آیت ۳۶

فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ

:ترجمہ

پس جب شیطان نے انہیں پھسلا کر اللہ کی ہدایت پر ثابت قدم نہ رہنے دیا، بلکہ اطاعتِ الٰہی سے روگردانی کا مرتکب کر دیا۔ اسے شجر کی طرح شاخ در شاخ کر دیا، یعنی گروہ میں بانٹ دیا، جس سے تم انفرادی مفادات کے خوگر ہو کر منفی فکر کے حامل ہوگے، اور اس مثبت فکر سے جو تمہیں اجتماعی مفادات کے تحت خوشحال زندگی دیتی ہے اور جو تمہیں دی گئی تھی، تم نے خود کو بلندی سے پستی کی طرف کر لیا۔ اب تم ایک دوسرے کے مفادات کو سلب اور ضروریات پر قابض ہوتے رہو گے، اس لیے کہ تم منفی فکر کے تحت ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہو۔

Roman Urdu:

Pas jab Shaitan ne unhein phusla kar Allah ki hidayat par sabit-qadam na rehne diya, balkay ita’at-e-Ilahi se rogardani ka murtakib kar diya. Usay shajar ki tarah shaakh dar shaakh kar diya, yani giroh mein baant diya, jis se tum infiradi mafadaat ke khogar ho kar manfi fikr ke haamil hoge, aur us musbat fikr se jo tumhein ijtimaai mafadaat ke tehat khushhaal zindagi deti hai aur jo tumhein di gayi thi, tum ne khud ko bulandi se pasti ki taraf kar liya. Ab tum aik doosray ke mafadaat ko salb aur zarooriyaat par qabiz hotay raho ge, is liye ke tum manfi fikr ke tehat aik doosray ke dushman ban gaye ho.

آیت ۳۷

فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

:ترجمہ

پس جب آدم اللہ کے حضور میں (آمنے سامنے) پیش ہوا تو اپنے رب سے کچھ الفاظ کے ذریعے توبہ کی طرف متوجہ ہوا، اپنی غلطی پر۔ تو اللہ اس کی طرف متوجہ ہوا۔

Roman Urdu:

Pas jab Adam Allah ke huzoor mein (aamnay samnay) paish hua to apnay Rab se kuch alfaaz ke zariye taubah ki taraf mutawajjah hua, apni ghalti par. To Allah us ki taraf mutawajjah hua.

آیت ۳۸

قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

:ترجمہ

ہم نے آدم سے کہا کہ تم اپنے معیار سے گر گئے۔ پس جب ہماری طرف سے تمہیں ہدایت دی جائے، پس جو پیچھے چلا میری ہدایت کے، تو اسے کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی غم، نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

Roman Urdu:

Hum ne Adam se kaha ke tum apnay mayaar se gir gaye. Pas jab hamari taraf se tumhein hidayat di jaye, pas jo peechay chala meri hidayat ke, to usay koi khauf na hoga aur na hi koi gham, na hi woh ghamgeen hon ge.

آیت ۳۹

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

:ترجمہ

اور جو لوگ انکار کریں اور جھٹلائیں ہماری آیتوں کو، یہی لوگ آگ کے ساتھ / آگ میں جلنے والے ہیں اور وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔

Roman Urdu:

Aur jo log inkar karein aur jhutlayen hamari aayaton ko, yahi log aag ke saath / aag mein jalne walay hain aur woh hamesha is mein rahenge.

آیت ۴۰

يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

:ترجمہ

اے بنی اسرائیل (بنیاد پر چلنے والے)! میری نعمتوں کو یاد کرو جو میں نے تمہیں انعام کیا، اور یہ کہ میں نے تمہیں فضل دیا۔

Roman Urdu:

Ae Bani Israeel (bunyaad par chalne walay)! Meri nematon ko yaad karo jo main ne tumhein inaam kiya, aur yeh ke main ne tumhein fazl diya.